لورہ کے گائوں گڑھی میں ڈولی چیئرلفٹ سی 6سالہ بچی گر کر جاں بحق

پیر جون 12:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) لورہ کے گائوں گڑھی میں ڈولی چیئرلفٹ کے آپریٹر کی غفلت کے باعث چھ سالہ بچی لفٹ سے گر کر جاں بحق ہو گئی۔ حادثہ میں اس کی بہن شدید زخمی ہو گئی جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ لورہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے لفٹ آپریٹر کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس رپورٹ کے مطابق لورہ کے گائوں گڑھی سے نور پور جانے کیلئے لگائی گئی ڈولی چیئرلفٹ پر بیٹھنے کیلئے دو کمسن بچیاں، ان کی والدہ اور ماموں کھڑے تھے کہ کمسن بچیاں ڈولی چیئرلفٹ میں بیٹھنے کیلئے آگے بڑھیں تو لفٹ آپریٹر نے لفٹ چلا دی جس سے ایک چھ سالہ بچی عطیہ دختر اویس لفٹ سے گر کر موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کی دوسری آٹھ سالہ بہن عائشہ دختر اویس بھی لفٹ سے گر کر شدید زخمی ہو گئی جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

پولیس تھانہ لورہ نے لفٹ آپریٹر حمید ولد سعید سکنہ گڑھی کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔