امریکا میں گن کلچر کے خلاف مظاہرے میں ہزاروں افراد کی شرکت

پیر 4 جون 2018 12:10

نیویارک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) امریکی میں ہزاروں افراد نے ملک میں اسلحہ کی آزادانہ نقل و حمل کے خلاف مظاہرے کئے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیویارک میں ہونے والے ایک بڑے مظاہرے میں شریک افراد نے اپنے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر گن کلچر کے خلاف نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت سکولوں اور تعلیمی اداروں میں تشدد کی روک تھام میں ناکام ہو گئی ہے اور اسلحہ کی آزادانہ نقل و حمل کی اجازت فائرنگ کے واقعات میں اضافے کی اہم ترین وجہ ہے۔واضح رہے کہ امریکا میں سکولوں اور عوامی مقامات پر فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف طلبہ اور اسلحے کی تجارت کے خلاف کام کرنے والوں کے مظاہرے شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :