ایکشن فلموں کے لئے ابھی بھی فٹ ہوں، سنیل شیٹھی

پیر 4 جون 2018 12:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) بالی وڈ اداکار سنیل شیٹھی نے کہا ہے کہ وہ ابھی بھی ایکشن فلموں کے لئے فٹ ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سنیل شیٹھی نے کہا ہے کہ عمر صرف نمبروں کی تعداد ہے اور میں اب بھی ایکشن فلموں کے لئے اسی طرح مضبوط باڈی اور طاقت رکھتا ہوں جیسے پہلے ہوتا تھا لہذا میں ایکشن فلموں سے دور نہیں جا رہا کیونکہ شائقین میرے سے ایکشن اور کامیڈی فلموں کی امید رکھتے ہیں اور اس حوالے سے کام کر رہا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ فلم ’’بھاگم بھاگ‘‘، ’’آوارہ پاگل دیوانہ‘‘، ’’ہیرا پھیری ‘‘ اور ’’ون ٹو تھری‘‘ کے سیکوئلز میں دکھائی دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :