بھارتی خواتین کو ساڑھی پہننی آنی چاہیئے، کنگنا رناوت

پیر جون 12:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ بھارتی خواتین کو ساڑھی پہننی آنی چاہیئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے کہ اگر کوئی مجھ سے پوچھتا ہے کہ اسے ساڑھی پہننی نہیں آتی تو میں اسے یہی کہوں گی کہ آپ کو شرم آنی چاہیئے کیونکہ یہ ہماری ثقافت ہے اور آپ کو اس کے لئے کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ آپ کوبھارتی خاتون ہونے کی حیثیت سے ساڑھی پہننی آنی چاہیئے لیکن میں ایسے لوگوں کو جانتی ہوں جو ساڑھی کو ناپسند کرتے ہیںوہ اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ وہ ہندی بول اور سمجھ سکتے ہیں اور بھارتی کھانے اور ان کی سانولی رنگت پسند کرتے ہیں تو میں یہی کہوں گی کہ آپ اپنی انفرادیت پر سمجھوتہ کئے بغیر دنیا کے شہری ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :