Live Updates

ریحام خان کو ان کی کتاب کی وجہ سے جیل بھی ہو سکتی ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 4 جون 2018 12:17

ریحام خان کو ان کی کتاب کی وجہ سے جیل بھی ہو سکتی ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 جون 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ریحام خان نے میرے بارے میں غلط بیانی کی کہ میں نے ان کو ای میلز کی ہیں، حالانکہ اس بات میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریحام خان لوگوں کو یہ نہیں بتا رہیں کہ ان کی کتاب میں پی ٹی آئی کے جن لوگوں کا تذکرہ کیا گیا ہے ان میں سے چودہ لوگوں کے ریحام خان کو نوٹسز جا چکے ہیں۔

ان لوگوں نے صاف کہہ دیا کہ ریحام بی بی اگر آپ نے یہ کتاب شائع کروالی تو لندن کی عدالت میں آپ پر مقدمہ کریں گے۔ کیونکہ ریحام خان برطانوی شہری ہیں،لہٰذا اپنی کتاب میں حقائق کے منافی بات کرنے پر ان پر لندن کی عدالت میں ہی مقدمہ درج کروایا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس کے تحت وہاں لندن میں ان کے خلاف مسئلہ پیدا ہو جائے گا اور وہ بڑی مصیبت میں پھنس جائیں گی۔

کچھ قانونی ماہرین کے مطابق اگر برطانوی عدالت میں ریحام خان پر حقائق کے منافی باتیں کتاب میں لکھنے اور شائع کروانے پر کیس کر دیا گیا ، اور اگر ریحام خان ان باتوں اور واقعات کا ثبوت نہ دے سکیں تو عین ممکن ہے کہ ان کو سزا ہو جائے اور جیل کی ہوا کھانا پڑے۔ حمزہ علی عباسی نے دو روز قبل ریحام خان کی کتاب سے متعلق انکشافات کیے تھے اور بتایا تھا کہ ریحام خان  کی کتاب عمران خان کے قول و فعل کے گرد گھومتی ہے، اس کتاب میں کئی باتیں حقائق کے منافی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ معروف پبلشرز نے بھی ریحام خان کی کتاب کو شائع کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

حمزہ علی عباسی کے ان الزامات پر ریحام خان نے ان کی مبینہ ای میلز بھی ٹویٹر پیغام میں شئیر کیں اور کہا کہ مجھے دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں جس پر حمزہ علی عباسی نے اس ای میل اکاؤنٹ کو جعلی قرار دے کر ریحام خان کو ای میلز بھیجے کی تردید کر دی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات