پی ایس ایف کا پینانگ جونیئر سکواش ٹورنامنٹ اور بورنیو جونیئر سکواش ٹورنامنٹ کیلئے 6 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

پیر جون 12:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) پاکستان سکواش فیڈریشن(پی ایس ایف) نے پینانگ جونیئر سکواش ٹورنامنٹ اور بورنیو جونیئر سکواش ٹورنامنٹ کے لئے 6 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔ پیر کو پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال کے مطابق فیڈریشن نے دونوں ایونٹس کیلئی6 جونیئر کھلاڑیوں انتخاب کیا ہے جن میں انڈر13 میں یاسین خٹک، انڈر 15 میں محمد حمزہ، انڈر 15 محمد عماد، انڈر 15میں نور زمان، انڈر 17 میں حماد خان اور انڈر 19 میں ذیشان زیب شامل ہیں۔

فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے ٹرائلزپہلے سے لئے تھے اور ایونٹس کیلئے کھلاڑیوں کے نام شارٹ لسٹ کئے گئے تھے تاہم دونوں ایونٹس کیلئے باضابطہ طور پر قومی کھلاڑی کا اعلان پیر کو کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں ایونٹس 20 جون سے یکم جولائی تک ملائیشیا میں کھیلے جائیں گے جس میں 6 پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیںگے۔ انہوں نے کہاکہ ایونٹ کی تیاری کیلئے منتخب شدہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پیر کو ہی اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملائشیا میں ہونے والے سکواش ٹورنامنٹ میں ایشیائی 10 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریںگی ۔ تمام ممالک کے کھلاڑیوں کے مابین کانٹے دار مقابلوں کی توقع ہے ۔ امید ہے کہ قومی جونیئر ٹیم ان ایونٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹائٹل اپنے نام کرے گی۔

متعلقہ عنوان :