امید ہے قیصر خان یوتھ اولمپکس گیمز کیلئے کوالیفائی کرلیں گے، مسعود احمد

پیر 4 جون 2018 12:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد نے امید ظاہر کی ہے کہ ارجنٹائن میں ہونے والے یوتھ اولمپکس گیمز کیلئے قومی کھلاڑی قیصر خان کوالیفائی کرلیں گے۔ قیصر خان اب تک عالمی ریکنگ میں 29 ویں پوزیشن پر براجمان ہے تاہم اولمپکس گیمز میں کوالیفائی کرنے کیلئے عالمی رینکنگ میں 40 ویں پوزیشن برقرار رکھنا ضروری ہے ۔

پیر کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے قومی کھلاڑی قیصر خان کو رواں ارجنٹائن میں ستمبر میں ہونے والے اولمپکس گیمز کیلئے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اولمپکس گیمز کیلئے قیصر خان نے کوالیفکیشن راونڈ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اب وہ عالمی رینکنگ میں 29 ویں پوزیشن پر براجمان ہے اور یوتھ اولمپکس گیمز میں کوالیفائی کرنے کیلئے عالمی رینکنگ میں 40 ویں پوزیشن پر ہونا ضروری ہے تاہم انہیں جولائی تک عالمی رینکنگ بر قرار رکھنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان جوڈو فیڈریشن نے قومی کھلاڑی قیصر خان کی عالمی ریننگ میں مزید بہتری لانے کیلئے آئندہ ماہ کرغزستان میں ہونے والی ایشین اوپن کیڈٹ چیمپئن شپ میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ فیڈریشن ان کی عالمی رینکنگ میں بہتری لانے کیلئے 20 جون سے کرغزستان میں ہونے والے ایشین اوپن کیڈٹ چیمپئن شپ میں بھیجوائیں گے ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ قیصر خان باصلاحیت کھلاڑی ہے اور وہ ارجنٹینا میں ستمبر میں ہونے والے یوتھ اولمپکس گیمز کیلئے کوالیفائی کرینگے۔ انہوں نے حکومت اور پاکستان سپورٹس بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قیصر خان کی بھر پور تعاونن کریں۔

متعلقہ عنوان :