ہائیر ایجوکیشن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 25 ارب 79 کروڑ روپے کے فنڈز جاری

پیر 4 جون 2018 12:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میںہائیر ایجوکیشن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 25 ارب 79 کروڑ80لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نی ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے رواں مالی سال میں 35ارب66 کروڑروپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نی پیاس اسلام آباد میں سینٹر فار ایکسیلنس کے لئے 20کروڑ، ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں اکیڈمک بلاک کیلئے 49کروڑ 21لاکھ ، یونیورسٹی آف دیر شرینگل میں ترقیاتی کاموں کے لئے 30کروڑ ، راوی کیمپیس میں ریسرچ کی سہولیات کیلئے 40کروڑ ، اے جے ویمن یونیورسٹی کے قیام کے لئے 22کروڑ 50لاکھ ،اضلاع کی سطح پر پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے سب کیمپیس کے قیام کے لئے ایک ارب 73کروڑ ، ویمن یونیورسٹی ملتان کے قیام کے لئے 33کروڑ 96 لاکھ ،پی ایچ ڈی فیلو شپ کے لئے 55کروڑ سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :