فارسی پروگرام نے یمنی قوم کو خون خرابے اور بربادی کے سوا کچھ نہیں دیا،صدر ھادی

سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں یمنی قوم کی دل کھول کر مدد کی ہے،اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

پیر 4 جون 2018 12:30

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے کہا ہے کہ ایرانی فارسی پروگرام نے یمنی قوم کو بربادی، خون خرابے، موت اور تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا جب کہ سعودی عرب نے ہمیشہ یمنی قوم کے لیے بڑھ چڑھ کر ایثار، سخاوت اور قربانی کا مظاہرہ کیا ہے۔ یمنی قوم کی تعمیر و ترقی میں سعودی عرب سے بڑھ کو کسی اور ملک کا کوئی کردار نہیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق یمنی صدر نے ان خیالات کا اظہار نائب صدر علی محسن الاحمر اور وزیراعظم محمد بن دغر کی موجودگی میں اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔انہوں نے یمنی قیادت اور کابینہ کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن عبدالعزیز آل سعود سے ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ صدر ھادی کا کہنا تھا کہ یمن میں ایران نواز ملیشیا کو شکست دینے اور ملک میں آئینی حکومت کی عمل داری کی بحالی کا کریڈٹ سعودی عرب کو جاتا ہے۔ فتح ونصرت کے تمام مراحل سعودی عرب کے تعاون اور قربانیوں سے طے پائے ہیں۔صدر ھادی نے اجلاس کے دوران اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریویتھ کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بارے میں بریفنگ دی۔