واپسی کے بعد سعودی ولی عہد کی اہم ترین ملاقات

سعودی ولی عہد کی صاحبزادے کے ہمراہ مقرن بن عبدالعزیز سے ملاقات شہزادہ محمد نے اپنے چچا کا گرم جوشی سے ہاتھ چوما اوردونوں مہمانوں کو خوش آمدید کہا

پیر 4 جون 2018 12:30

واپسی کے بعد سعودی ولی عہد کی اہم ترین ملاقات
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) حال ہی میں سعوی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے بیٹے سلمان بن محمد بن سلمان بن عبدالعزیزکے ہمراہ اپنے چچا شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ولی عہد اور ان کے بیٹے کی شہزادہ مقرن سے ملاقات کی ایک فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں شہزادہ مقرن کو مہمانوں کا استقبال کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔اس موقع پر ولی عہد شہزادہ محمد نے اپنے چچا مقرن بن عبدالعزیز کا گرم جوشی سے ہاتھ چوما جب کہ انہوں نے دونوں مہمانوں کو خوش آمدید کیا اور ننھے سلمان بن محمد کو اپنا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے ابو کا چچا اور دادا کا بھائی ہوں۔