فلم ’’مشن ایمپاسیبل فال آئوٹ‘‘ کے پردے کے پیچھے کی وڈیو جاری

پیر 4 جون 2018 12:40

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) ہالی وڈ اداکار ٹام کروز نے فلم ’’مشن ایمپاسیبل فال آئوٹ‘‘ کے پردے کے پیچھے کی وڈیو جاری کر دی گئی ہے جس میں ٹام کروز ہالو جمپ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہالی وڈ اداکار ٹام کروز سٹنٹس کرنے میں شہرت رکھتے ہیں،اداکار نے حال ہی میں فلم ’’مشن ایمپاسیبل فال آئوٹ‘‘ کے پردے کے پیچھے کی وڈیو جاری کر دی ہے جس میں ٹام کروز ہالو جمپ کرتے دکھائی دے رہے ہیں، اس جمپ کے لئے ٹام کروز نے 100سے زائد جمپ کیے ہیں۔ فلم کے ہدایتکار کرسٹوفر مک کواری ہیں، فلم 27جولائی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :