پولیس کا آسیہ اندرابی کے گھر پر چھاپہ ‘ خواتین کو ہراساں کیا اور تلاشی لی

دختران ملت کی طرف سے آسیہ اندرابی کی رہائش گاہ پرپولیس کے چھاپے کی شدید مذمت

پیر 4 جون 2018 12:40

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں دختران ملت نے پارٹی کی غیر قانونی طورپر نظربند سربراہ آسیہ اندرابی کی سرینگر کے علاقے صورہ میںواقعی رہائش گاہ پر پولیس کے چھاپے کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دختران ملت کی ترجمان رفعت فاطمہ نے سرینگرمیں جاری ایک بیان میں پولیس کی اس کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پولیس نے گزشتہ روز صبح سویرے آسیہ اندرابی کے گھر پر چھاپہ مار کر وہاں موجود خواتین کو ہراساں کیا اور تلاشی لی ۔

انہوںنے کہاکہ پولیس نے آسیہ اندرابی کے خلاف اسلام آباد میں دائر کئے گئے مقدمات میں ثبوتوں کی تلاش کیلئے حریت رہنماء کے گھر پر چھاپہ مارا جو گزشتہ چند ماہ سے مسلسل غیرقانونی طورپر نظربند ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پولیس اہلکاروںنے گھر میں سب تمام سامان تہس نہس کردیا اورڈاکٹر قاسم فکتو کی تفاسیر اور کتابوں کے قلمی نسخے اور ان کی دیگر کتابیں ضبط کر لیں۔

انہوں نے پولیس اہلکارکئی برس قبل ڈاکٹر قاسم کے ہاتھوں کی خطاطی کے نمونے بھی ساتھ لے گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ پولیس اہلکاروںکو چھاپے کے دوران کوئی ثبو ت نہ ملنے پر شدید مایوسی ہوئی ۔ رفعت فاطمہ نے آسیہ اندرابی اور انکی ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کو گزشتہ روز عدالت کی طرف سے سات روز کیلئے پولیس ریمانڈ میں دیدنے اور مسلسل غیر قانونی نظربندی کی وجہ سے انکی گرتی ہوئی صحت پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا۔