ایکٹ 74 میں ترمیم سے ریاست بااختیارعوام باوقار ہوئے‘معاون خصوصی ارسل خان صدیقی

نبی کریم کے غلام ہونے کے ناطے ختم نبوت بل کی منظوری بھی مسلم لیگ ن حکومت کااحسن کارنامہ ہے

پیر 4 جون 2018 12:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) ن لیگ نیلم کے صدر ومعاون خصوصی ہمراہ سپیکر اسمبلی ارسل خان صدیقی نے کہاہے کہ ایکٹ 74 میں ترمیم سے ریاست بااختیارعوام باوقار ہوئے ،قائد ن لیگ نوازشریف ، وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان ، سپیکراسمبلی شاہ غلام قادر سمیت تمام ممبران اسمبلی کوانقلابی اقدامات اٹھانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ہماری حکومت نے تحفظ ناموس رسالت بل ،ایکٹ 74 میں ترمیم،میرٹ کی بحالی سے خطہ کشمیر کاوقار بلند کیا،مخالفین اپنی جھوٹی سیاست کادروازہ بند ہوتے دیکھ کرواویلا کررہے ہیں،وزیراعظم آزادکشمیر نے پہلی مرتبہ 70 سال بعد آزادکشمیر کو بااختیا ربنایا،آزادکشمیر کی آئینی ، مالیاتی خودمختاری پاکستان کے مفاد میں ہے،بااختیار آزادکشمیر پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کی ضمانت ہے،مستحکم پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تقویت اور کامیابی کاضامن ہے،نیلم کودوانتخابی حلقوں میں تقسیم کرنے کی تحریک شاہ غلام قادر کااحسن کارنامہ ہے، کشمیری عوا م اپنے محسن قیادت کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں ،ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن نیلم کے ضلعی صدر ومعاون خصوصی ہمراہ سپیکر قانون سازاسمبلی ارسل خا ن صدیقی نے گریس ویلی سے ارسل ہائوس سے بذریعہ ٹیلی فون ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایکٹ 74 میں ترمیم، کشمیر کونسل کے اختیارات آزادکشمیر کوملنے سے آزادکشمیر حقیقی معنوں میں بااختیار حکومت بن گئی ،نبی کریم کے غلام ہونے کے ناطے ختم نبوت بل کی منظوری بھی مسلم لیگ ن حکومت کااحسن کارنامہ ہے، آزادکشمیر میں میرٹ کی بحالی ، رشوت کے خاتمہ کیلئے وزیراعظم آزادکشمیر سپیکر قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر نے جماعتی مفادات سے بالا تر ہوکر قومی مفادات کیلئے این ٹی ایس کانفاذ کرکے خطہ کو اہل اور گریڈ 1میں پاس ہونیوالے امیدواروں پر مشتمل اساتذہ سکولوں کومہیا کیئے جس سے نسل نو کو بہترین راہنمائی ملے گی ،انہوں نے کہاکہ ایکٹ 74 کی ترمیم ،ایکٹ2018کے نفاذ پر ایوان مبارک باد کامستحق ہے، بجٹ اضافہ کرنے پر قائد مسلم لیگ ن پاکسان وسابق وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کے کشمیر ی قوم احسان ممنون ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان کی جرات کوسلام پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے اپنے قائدانہ صلاحیتوں سے آزادکشمیر کوباوقار بنانے اور ایکٹ 74 میں ترمیم کرکے بااختیار بنایا اس موقع پر سپیکر قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ جن کی صدارت میں آزادکشمیر قانون سازاسمبلی میں ختم نبوت جیسے بل کی منظوری اور ایکٹ 74 میں ترمیم کاکریڈٹ بھی تمام ممبران اسمبلی ووزراء کرام کو جاتاہے ۔

انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں تاریخ ساز بجٹ 2016-17 اور2018-19 ہے ۔یقینا فاروق حیدرخان کااہم کارنامہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وادی نیلم میں مسلم لیگ ن اداروں کی بہتری اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ رشوت ، سفارشی کلچر ل کاخاتمہ کردیاہے ۔انشاء اللہ ن لیگ کے اٹھائے گئے اقدامات سے ایک سال کے اندر اندر ثمرات سے مستفید ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ وادی نیلم کو دوانتخابی حلقوں میں تقسیم کرنے کی تحریک شاہ غلام قادر کی انتھک کوشش کاثمر ہے ،انشاء اللہ جلد وادی نیلم کے عوام 2انتخابی حلقوں کے ثمرات سے مستفید ہونگے ۔