مرکزی شاہرات کی تعمیر سے خطہ میں سیاحت کرترقی ملے گی ‘کرنل (ر)وقار احمد

سفری سہولت سے عام آدمی مستفید ہوگا۔رسل ورسائل کے ذریعے آزادکشمیر کے عوام کے زندگیوں میں انقلاب برپاکرنا چاہتے ہیں‘وزیر پلاننگ وڈویلپمنٹ

پیر 4 جون 2018 12:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر پلاننگ وڈویلپمنٹ (ر) کرنل وقار احمد نے کہاہے کہ مرکزی شاہرات کی تعمیر سے خطہ میں سیاحت کرترقی ملے گی ،سفری سہولت سے عام آدمی مستفید ہوگا۔رسل ورسائل کے ذریعے آزادکشمیر کے عوام کے زندگیوں میں انقلاب برپاکرنا چاہتے ہیں،پی این ڈی کے پراجیکٹ کی نگرانی خود کرئونگا،حالیہ بجٹ آزادکشمیر کی تاریخ کا سنہرہ بجٹ ہے،ایکٹ 74میں ترمیم سے ریاست بااختیار عوام باوقار ہوئی،معیار پر کوئی کمپرومائز نہیں کرینگے،تعمیروترقی اور اصلاحات میں رکاوٹ بننے والے آفیسران واہلکاران جلد راہ راست پر آجائیں گے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ وزیر پلاننگ ڈویلپمنٹ (ر) کرنل وقار احمد نور کاکہنا تھا کہ مسلسل 2 سال سے بجٹ میں اضافہ قائد ن لیگ میاں نوازشریف کی فراغدلی اور وزیراعظم فاروق حیدر خان کی کائوش کا نتیجہ ہے ،70 سالہ خرابیوں کاازالہ چند سالوں میں ممکن نہیں ، فاروق حیدر حکومت کی ڈائریکشن قوم کیلئے صاف راستہ کی مانند ہے ،این ٹی ایس کے نفاذ پر وزیراعظم پر ممبران اسمبلی کادبائو اور ناراضگیاں تھیں لیکن تمام رکائوٹوں کے باوجود وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے این ٹی ایس کے نفاذ عمل میں لایا، جس سے ن لیگ کو کم اپوزیشن جماعتوں کو زیادہ فائدہ ہوا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومتی اور اپوزیشن ممبران میں فرق تو ہے اور ہونا بھی چائیے باوجود اس کے انہیں برابری کی سطح پر فنڈز ملنے چائیے۔انہوں نے کہاکہ اب پرانی سیاست کادور نہیں رہا، نیو پولیٹکل مائنڈ اور اولڈ پولیٹیکل مائنڈ کے ذریعے پرانی اور نئی سیاست میں فرق واضح ہے ۔ اولڈ پولیٹیکل مائنڈ 70سال تک خطہ کے عوام کی زندگیوں میں بہتری نہیں لاسکاتو نیو پولیٹیکل مائنڈ کے ہی ذریعے سے عوام آدمی سمیت ریاست کو فائدہ ہوسکتاہے ۔

سال 2017 میں پیش ہونیوالا بجٹ دوگناہ کرنے اورحالیہ بجٹ پھر1کھرب 8 ارب کاپیش کیاگیاجس کے اضافے میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی شب روز کائوشوں کانتیجہ ہے ۔ کرنل وقار احمد نور کاکہنا تھا کہ الحمداللہ ماضی میں میرے پاس جو جو محکمہ جات رہے ،پبلک سروس، چیئرمین عملدرآمد ومعائنہ کمیشن میں ہم نے کوئی کوتاہی نہیں کی۔ انشاء اللہ پی این ڈی کودرست معنوں میں عوامی ادارہ بناکر دم لینگے ۔