محکمہ برقیات کی اندھیر نگری باغ کی عوام نے دفتر کے گھیرائو کی کال دیدی

پندرہ سے اٹھارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ناقابل برداشت ہے‘7 جون برقیات کے خلاف تاریخی احتجاج ہوگا

پیر جون 12:40

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) محکمہ برقیات کی اندھیر نگری باغ کی عوام نے دفتر کے گھیرائو کی کال دے دی‘ 7 جون برقیات کے خلاف تاریخی احتجاج ہوگا- تفصیلات کہ مطابق رمضان المبارک کہ مقدس ماہ محکمہ برقیات آزاد کشمیر نے انت مچادی ضلع باغ بھی برقیات سے محفوظ نہ رہا پندرہ آٹھارہ گھنٹے طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے روزے داروں سمیت ہر آدمی کیلئے مشکلات میں اضافہ کر دیا افطاری نماز عشائ سحری کہ وقت ہر پانچ منٹ بعد بجلی کی بندش سے صارفین تلملا اٹھے محکمہ برقیات کہ اہلکاروں کو کوئی پوچھنے والا نہیں نواز حکومت آزاد کشمیر نے بھی برقیات کہ آگے گھٹنے ٹیک دیے انتخابات سے قبل بجلی کی بہتری کہ اعلانات ٹھس باغ کہ حکومتی نمائندے دن رات مزے کرنے لگے جب کہ ان حلقوں کی عوام کا کوئی پرسان حال نہیں سات جون باغ میں ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس تاریخی احتجاج میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا باغ کہ تینوں اسمبلی حلقے کی عوام کا کہنا تھا کہ رمضان کہ اس مقدس ماہ محکمہ برقیات یا اہلکاروں کی غیر اعلانیہ بے جا بجلی کی بندش سمجھ سے بالاتر ہے انھوں عوام۔

(جاری ہے)

سے اپیل کی کہ سات جون کو دفتر کا گھراو کریں حکومت وقت اور ذمہ داران نے ہمارے جائش مطالبات پر کوئی ضر. لگائی تو اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے