زارا ملک اور حماد شاہ نے عید الفطر پر ریلیز ہونیوالی اپنی فلم ’’مارکیٹ ‘‘سے امیدیں وابستہ کر لیں

کثیر لاگت سے بننے والی فلم میں تمام ٹیم نے یکجا ہو کر بہترین کام کیا ، امید ہے فلم سپر ہٹ ثابت ہو گی ‘ گفتگو

پیر 4 جون 2018 12:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) اداکارہ زارا ملک اور حماد شاہ نے عید الفطر پر ریلیز ہونیوالی اپنی فلم ’’مارکیٹ ‘‘سے امیدیں وابستہ کر لیں، فلم کی کامیابی کیلئے زارا ملک نے منتیں بھی مانگ لیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے فلم کے ہیرو اور فلمساز حماد شاہ نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’’مارکیٹ ‘‘ پر کثیر لاگت آئی ہے اور تمام ٹیم نے یکجا ہو کر کام کیا ہے ،مجھے یقین ہے کہ عید الفطرپر پرستار اس فلم کو دیکھنے کے لئے لازمی سینما گھروں میں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک فلم بین سینما گھروں کا رخ نہیں کرتے اس وقت تک فلم انڈسٹری کا فروغ مشکل ہو گا مگر پچھلے کچھ عرصے سے فلم بینوں نے ثابت کیا ہے کہ ان کو پاکستانی فلموں کا معیار بہتر لگا ہے اور وہ بھارتی فلموں کی بجائے اپنی فلمیں دیکھنے کو ترجیح دینے لگے ہیں۔فلم کی ہیروئن زارا ملک نے کہا کہ میں نے فلم کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں کی ہیں اور مجھے خدا پر بھروسہ ہے کہ ہماری یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :