فلمسار ثناء عید الفطر پر پی ٹی وی لاہور سنٹر سے شو کریں گی

پیر جون 12:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) فلمسار ثناء عید الفطر پر پی ٹی وی لاہور سنٹر سے شو کریں گی جس کے لئے وہ 8جون کو کراچی سے لاہور آئیں گی۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثناء پی ٹی وی کے پروڈیوسر محسن جعفر کے عید سپیشل شو میں میزبانی کریں گی ۔

(جاری ہے)

مذکورہ شو عید الفطر کے روز پیش کیا جائے گا ۔علاوہ ازیں ثناء عید الفطر لاہور میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائیں گی ۔اس کے علاوہ وہ دو اور ٹی وی پراجیکٹ میں بھی حصہ لیں گی ۔یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی ثناء نے پی ٹی وی لاہور سنٹر سے عید الفطر کا شو کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :