وہ پاکستانی اداکار جو 30 برس سے باقاعدگی سے نماز تراویح کی پابندی کر رہے ہیں

پیر 4 جون 2018 12:40

وہ پاکستانی اداکار جو 30 برس سے باقاعدگی سے نماز تراویح کی پابندی کر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) سینئر اداکار انور علی کی مسلسل تیس سال سے تراویح پڑھنے کے لئے الحمراء کی مسجد میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکار انور علی الحمراء مال روڈ کی مسجد میں گزشتہ تیس سال سے نماز تراویح ادا کرنے کے لئے روزانہ اپنے گھر ماڈل ٹائون سے آتے ہیں اور دیگر اداکاروں کے ساتھ ملکر نماز تراویح ادا کرتے ہیں ۔ اس حوالے سے انور علی کا کہنا ہے کہ تیس سال قبل اسٹیج سے وابستہ مزاحیہ اداکاروں نے نماز اور تراویح کا جو سلسلہ شروع کیا تھا وہ آج بھی خدا کی رحمت سے جاری ہے اور میں اپنے گھر سے روزانہ تراویح کی ادائیگی کے لئے تیس سال سے الحمراء کی مسجد میں آرہا ہوں اور جب تک زندگی ہے یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔