امریکی کمپنی ماسٹر کارڈ کا عالمی فٹ بال کپ میں لیونل میسی اور نیمار کے ہر گول پر ہزاروں بھوکے بچوں کو کھانا کھلانے کا اعلان

پیر 4 جون 2018 13:00

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) فٹ بال کی دنیا کے دو عظیم کھلاڑی لیونل میسی اور نیمار جونیئر ہر گول سکور کرنے پر ہزاروں بھوکے بچوں کے پیٹ بھرنے کا سبب بنیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق مشہور امریکی کمپنی ماسٹر کارڈ نے اعلان کیا ہے کہ ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹ بالر لیونل میسی اور برازیل کے سپر سٹار نیمار جونیئر فیفا ورلڈ کپ میں جب وہ اپنی ٹیموں کیلئے گول کریں گے تو کمپنی لاطینی امریکا اور کریبیئن ریجن میں انعام کے طور پر ہر گول کے عوض 10 ہزار طالب علم بچوں کو مفت کھانا فراہم کرے گی۔ دونوں عظیم کھلاڑیوں نے اس مہم میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ان بچوں کیلئے مزید اور کچھ کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :