اے پی اے جمرود کے بجلی کی بحالی کیلئے اقدامات قابل ستائش ہیں، سیف للہ

پیر جون 13:00

جمرود۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر ایجنسی کے نائب صدر سیف اللہ نے اے پی اے جمرود زاہد عثمان کاکا خیل کی جانب سے عوام کی فلاح کیلئے کئے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے رمضان المبارک کے مہینے میں جمرود میں بجلی کی بحالی کیلئے جو اقدامات کئے ہیں انہیں عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ جب جمرود میں بجلی غائب تھی اور سخت گرمی اور روزے میں عوام کا جینا محا ل تھا ایسے وقت میں اے پی اے جمرود نے عوام کو بجلی کی بحالی کیلئے بذات خود رات کی تاریکی میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا جس سے جمرود میں بجلی جزوی طور پر بحال ہوگئی اور عوام نے سکھ کا سانس لیا، سیف اللہ نے کہا کہ زاہد عثمان کاکا خیل نے شاہ کس کرش مشینوں کے غیر قانونی بجلی کے کنکشن کاٹ دیئے۔