فرنیچرکی بین الاقوامی نمائش چین کے شہر شنگھائی میں11ستمبر سے شروع ہوگی، شرکت کی خواہش مندکمپنیوں کو(آج) تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت

پیر 4 جون 2018 13:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) چین کے شہر شنگھائی میں ’’چائنا انٹرنیشنل فرنیچرفئیر‘‘ کے نام سے فرنیچرکی بین الاقوامی نمائش 11ستمبر سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

یہ نمائش4 روز تک جاری رہی گی جس میں بین الاقوامی معیارکا عصرحاضرکافرنیچر، یورپی کلاسیکل فرنیچر، چینی کلاسیکی فرنیچر، میٹرس، ٹیبل، کرسیوں، آوٹ ڈورفرنیچر اورآف فرنیچر سے متعلق مصنوعات پیش کی جائیں گی۔ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے نمائش میں شرکت کی خواہش مندکمپنیوں کوآج ( 5 جون ) تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔اتھارٹی نے نمائش میں شرکت کی فیس 1لاکھ80ہزارروپے مقررکی ہے۔اس نمائش میں متعددپاکستانی کمپنیوں کی شرکت کی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :