اکبر میموریل سیون اے سائیڈ فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ (کل) شروع ہوگا

پیر 4 جون 2018 13:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) اکبر میموریل سیون اے سائیڈ فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ (کل) بدھ سے ٹی اینڈ فٹ بال گرائونڈ پر شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلی سید شرافت حسین بخاری کے بتایاکہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ٹورنامنٹ کی انٹر فیس تین ہزار روپے مقررہ کی گئی جبکہ ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو ونر ٹرافی بمعہ 20 ہزار روپے، دوئم کو رنراپ ٹرافی بمعہ 10 ہزار روپے نقد انعام دیئے جائیں گے اس کے علاوہ ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی اور گول کیپر کا بھی انعام رکھا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ قوانین کے مطابق ٹورنامنٹ کے دوران کسی قسم کا کوئی پروٹیسٹ نہیں کیا جائیگا۔ میچ ریفری اور ٹورنامنٹ کمیٹی کا فیصلہ فائنل ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیموں کے عہدیدار اپنی ٹیموں کے ناموں کا اندراج ٹورنامنٹ کمیٹی کے چیئرمین شاید صدیق یا سیکرٹری عبدالرحمن کے پاس کرواسکتے ہیں۔ ٹورنامنٹ 9 جون تک جاری رہے۔