سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر لگائے گئے سستے رمضان بازار’’ سستے‘‘ نہ بن سکے

پیر 4 جون 2018 13:00

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) کھڈیاں میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر لگائے گئے سستے رمضان بازار’’ سستے‘‘ نہ بن سکے،اشیائے خوردونوش کی قیمتیں عام مارکیٹ سے بر ائے نا م کم،ناقص اشیاء کی فروخت،عوام لٹنے لگے، ،عوامی حلقو ں نے سستا با زار کو ایک نا کا م قر ار دیا تفصیلات کے مطابق کھڈیاں خاص چلڈرن پارک میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو ماہ مقدس میں ریلیف دینے کے لیے سستے بازار لگائے گئے ہیں لیکن مہنگائی نے یہاں بھی غریب عوام کا پیچھا نہیں چھوڑا اور دکاندار پھلوں اور سبزیوں کے منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں ،ان سستے رمضان بازاروں میں ایک تو ناقص اور خراب اشائے خوردونوش فروخت کی جا رہی ہیں تو دوسرا عوام کو ’’سستے‘‘ کے نام پر منہ مانگی قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

سستے بازار میں سیب230روپے جبکہ عام بازار میں اعلیٰ کوالٹی کا سیب 180روپے کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے اسی طرح آڑو،،آم و دیگر پھلوں و سبزیوں سمیت دیگر اشیائے خوردونوش ’’سستے ‘‘ رمضان بازار کی بجائے عام مارکیٹ سے کم قیمت میں اعلیٰ کوالٹی کی مل جاتی ہیں،ان سستے بازاروں میں مہنگائی عروج پر ہے انجمن شہریاں کے صدر حاجی عبدالغفار ہوشیارپوری، مہر نصرالرحمان،محمدصدیق اورنذیراحمد نے بتایاکہ شہریوں سے من مانی قیمت وصول کی جا رہی ہے لیکن پرائس کنٹرول کمیٹی سمیت کوئی ادارہ ایکشن نہیں لے رہا ہے ایک طرف تو سستے رمضان بازاروں میں عوام کو کوئی ریلف نہیں دیا جا رہا تو دوسری جانب ضلعی حکومت نے محکمہ صحت کے ملازمین اور پٹواریوں کو سستے رمضان بازار میں مہنگائی کنٹرول کرنے اور بازار میں آنے والوں کا’’علاج‘‘ کرنے کے لئے بٹھا دیا ہے شہریوں نے اس پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ صحت کے ملازمین کا بازار میں کوئی کام نہیں انہیں ہسپتالوں میں بھیجا جائے تا کہ وہاں مریضوں کا علاج معالجہ کر سکیں ان کے بازار میں بیٹھنے کی وجہ سے مریض خوار ہو رہے ہیں شہریوں نے مذید کہا کہ خدا را سستے رمضان بازار میں آئے ہوئے محکمہ صحت کے ملازمین کو واپس ہسپتالوں میں بھیجا جائے۔

ایڈمنسٹریٹر،ٹی ایم او ،پرائس ایکشن کمیٹی قیمتوں میں اضافے اور ناقص اشیائے خوردونوش پر نوٹس لیںایک مقامی شخص چوہدری نذیرنے بتایا کہ سستا بازار میں ، کھجوریںاور سیب عام با زار کے حساب سے فروخت نہیں ہورہے ہیں ساتھ ہی اس نے پھلوں کے معیار پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مقامی انتظامیہ پھلوں کے معیار کو یقینی بنائے ایک اور شہری نعیم احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پھلوں اور سبزیوں کے نرخ کو ان کے متعلقہ مارکیٹ سے کنٹرول کرنے کا کوئی طریقہ کار ہونا چاہئے ایک شہری غلام مصطفیٰ نے کہاکہ انتظامیہ کو چاہئے کہ رمضان کے دوران مارکیٹوں میںاشیاء کی قیمتوں کو کنٹرل کرے اور عام عوام کو برابر ریلیف دینے کے لئے سستا بازار وں کی موثر طریقے سے نگرانی کی جائے۔