اے پی اے جمرود زاہد عثمان کاکا خیل کا بجلی کی بحالی کیلئے اقدامات قابل ستائش ہیں، سیف للہ

پیر 4 جون 2018 13:00

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر ایجنسی کے نائب صدر سیف اللہ نے اے پی اے جمرود زاہد عثمان کاکا خیل کی جانب سے عوام کی فلاح کیلئے کئے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ موصوف نے رمضان المبارک کے مہینے میں جمرود میں بجلی کی بحالی کیلئے جو اقدامات کئے ہیں انہیں عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ جب جمرود میں بجلی غائب تھی اور سخت گرمی اور روزے میں عوام کا جینا محا ل تھا ایسے وقت میں اے پی اے جمرود نے عوام کو بجلی کی بحالی کیلئے بذات خود رات کی تاریکی میں بجلی چوروں کے خلاف اپریشن کی جس سے جمرود میں بجلی جزوی طور پر بحال ہوگئی اور عوام نے سکھ کا سانس لیا، سیف اللہ نے کہا کہ زاہد عثمان کاکا خیل نے شاہ کس کرش مشینوں کے غیر قانونی بجلی کے کنکشن کاٹ دئے اور ٹیسکو حکام کو بھی رمضان المبارک اور شدید گرمی میں بجلی کی روانی کیلئے سختی سے تاکید کی جس پر جمرود کے عوام ان کے شکر گزار ہیں۔