انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا میں20 افراد کے قتل کے مقدمہ کی سماعت 19 جون تک ملتوی

پیر 4 جون 2018 13:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا نے نواحی چک 95 شمالی دربار پر چار خواتین سمیت 20 افراد کے قتل کیمقدمہ کی سماعت 19 جون تک ملتوی کر دی۔اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گے اور مقدمہ میں ملوث پیر عبدالحمید سیمت ملزمان آصف،کاشف،ظفر کو سخت سکیورٹی میں جیل سے عدالت پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج عتیق الرحمن نے چک 95 شمالی دربار پر 4 خواتین سمیت 20 افراد کے قتل اور 2 خواتین سمیت 4 افراد کو مضروب کرنے پرتھانہ صدر میں پیر عبدالحمید اور اس کے تین ساتھیوں کے خلاف درج مقدمہ زیر دفعہ 302/324 ت پ 7ATAکی سماعت کی جس میں تین گواہان کی مزید شہادتیں قلم بند ہوئیں اور وکلاء نے چشم دید گواہان کی قلم بند شہادتوں پر جرح کی اور مزید گواہان پر جرح کے لئے مقدمہ کی سماعت 19 جون تک ملتوی کرتے ہوئے دیگر گواہان کو طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :