فلم پداماوت شنگھائی فلم فیسٹیول کیلئے منتخب

ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’ پدماوت‘‘ رواں سال 25جنوری کو ریلیز کی گئی

پیر جون 13:00

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) بالی ووڈ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’ پدماوت‘‘ کو 21ویں شنگھائی فلم فیسٹیول کیلئے منتخب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’ پدماوت‘‘ رواں سال 25جنوری کو ریلیز کی گئی جسے بے حد پسند کیا گیا اور اب اس فلم کو 16جون سے منعقد ہونے والے 21ویں شنگھائی فلم فیسٹیول کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے جو 25جون تک جاری رہے گا اس سلسلے میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے فلم کے پوسٹر کے ساتھ فلم کے 21ویں شنگھائی فلم فیسٹیول کے لئے باقاعدہ انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں ابھی بھی فلم کیلئے پسندیدگی جاری ہے ۔۔فلم میں اداکار رنویر سنگھ اور شاہد کپور بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :