آر مدھون نے اپنی 48 ویں سالگرہ فلم ’’زیرو‘‘ کے سیٹ پر منائی

پیر 4 جون 2018 13:10

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) بالی وڈ اداکار آر مدھون نے اپنی 48 ویں سالگرہ فلم ’’زیرو‘‘ کے سیٹ پر فلم کی کاسٹ اور ٹیم کے ساتھ منائی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آر مدھون ان دنوں شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کے ساتھ فلم ’’زیرو‘‘ کی عکبسندی میں مصروف ہیں، اداکار نے حال ہی میں اپنی 48 ویں سالگرہ فلم ’’زیرو‘‘ کے سیٹ پر منائی اور اس موقع پر بنائی گئی تصاویر سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کیں، آر مدھون فلم میں مختصر کردار ادا کر رہے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں انوشکا شرما، کترینہ کیف ، شاہ رخ خان، ابھے دیول اور تیگمنشو دھولیا شامل ہیں جبکہ فلم میں سلمان خان، دیپکا پڈوکون، رانی مکھرجی، کاجول، عالیہ بھٹ، کرشما تنا،جوہی چاولااور آر مدھون مختصر کردار ادا کریں گے۔ فلم کے ہدایتکار آنند ایل رائے ہیں۔