کرن جوہر کی نئی فلم میں بھومی پیڈنیکر اور راج کمار رائو کے ناموں پر غور

پیر 4 جون 2018 13:10

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) بالی وڈ فلم ساز کرن جوہر کی فلم کے لئے اکشے کمار اور کرینہ کپور کے بعد بھومی پیڈنیکر اور راج کمار رائو کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرن جوہر کی نئی فلم میں کرینہ کپور خان ماں کا کردار ادا کریں گی جبکہ ان کے ساتھ اکشے کمار جلوہ گر ہوں گے، فلم میں دوسرے جوڑے کا کرداربھومی پیڈنیکر اور راج کمار رائو کے ادا کرنے کا امکان ہے۔ فلم کی کہانی دو شادی شدہ جوڑوں کے گرد گھومتی ہے،جن میں ایک نیا اور دوسرا پرانا جوڑا ہے۔