Live Updates

اے این پی نیخیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی نشستوں کے لئے اپنے 23 امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی

پیر 4 جون 2018 13:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی نے صوبہ خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر عام انتخابات 2018ء میںاپنے 23 امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔

(جاری ہے)

عوامی نیشنل پارٹی نے عام انتخابات 2018ء میں حصہ لینے کے لئے صوبہ خیبرپختونخوا سے 23 امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کی جو عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 3 سوات سے عبدالکریم خان، این اے 5 اپر دیر سے ملک عمران خان ، این اے 6 لوئر دیر زاہد خان ،این اے 9 بونیر سے رئوف خان ،این اے 10 شانگلہ سے سدیر الرحمن ، این اے 18 صوابی سے محمد اسلام خان ، این اے 19 صوابی سے وارث خان ، این اے 20 مردار گل نواز خان ، این اے 21مردان سے سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی ، این اے 24چارسدہ سے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان ، این اے 25 نوشہرہ سے ملک جمعہ خان ، این اے 26 نوشہرہ جمال خٹک ، این اے 29 پشاور سے ارباب کمال خان ، این اے 30 پشاور ٹو سے عالمگیر خان خلیل ، این اے 31 پشاور تھری سے حاجی غلام احمد بلور ، این اے 33ہنگو پیر میر علی شاہ جبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 40 باجوڑ ون سے گل افضل خان ، این اے 41 باجوڑ ٹو سے شیخ جہانزادہ ، این اے 43 محمند سے ناصر خان ، این اے 45 خیبر ٹو عمران آفریدی ، این اے 49 جنوبی وزیر ستان ون سے جہانگیر خان ، این اے 50 جنوبی وزیرستان ٹو سے ایاز وزیر اور این اے 51 سے شاہی خان شیرانی کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات