دنیا بھر کے کلمہ گو (آج) منگل کو اعتکاف کا آغاز کریں گے

پیر 4 جون 2018 13:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر کے کلمہ گو (آج) منگل کو اعتکاف کا آغاز کریں گے۔ اسلام میں اعتکاف کی سنت کی اہمیت کے پیش نظر ہر سال 20 رمضان المبارک کو مساجد میں نماز عصر کے بعد معتکفین اعتکاف کی نیت کرتے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اعتکاف کا سب سے بڑا اہتمام دعوہ اکیڈمی اور فیصل مسجد انتظامیہ کی طرف سے کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

6 ہزار سے زائد معتکفین فیصل مسجد میں اعتکاف کرتے ہیں۔ اسی طرح گلی، محلے کی مساجد میں بھی اعتکاف کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ 20 رمضان المبارک سے عید الفطر کا چاند نظر آنے تک اعتکاف جاری رہتا ہے تاہم بعض معتکفین مختصر اعتکاف کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔یہ اعتکاف یوں تو کسی وقت بھی ہو سکتا ہے تاہم لوگوں کی کثیر تعداد 27 رمضان المبارک سے عید الفطر کا چاند نظر آنے تک اعتکاف کرتی ہے۔