فیفا ورلڈ کپ 2018کی آفیشل ٹرافی ماسکو پہنچ گئی

فیفا ورلڈکپ ٹرافی پہلی مرتبہ 1974 میں متعارف کرائی گئی تھی 18 قیراط سونے سے تیار کردہ ٹرافی کی لمبائی 36.8 سینٹی میٹر اور اس کا وزن 6.1 کلو گرام ہے ،ْرپورٹ

پیر 4 جون 2018 13:10

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) روس میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2018 کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں اس سلسلے میں ورلڈ کپ 2018کے آغاز سے دو ہفتے قبل آفیشل فیفا ٹرافی دنیا بھر کا چکر لگا کر ماسکو پہنچ چکی ہے۔ورلڈ کپ ٹرافی کے ورلڈ ٹور کے دوران لندن، کولمبو، مالے، پھوکٹ اور مکائو سے ہوتے ایک روز کیلئے لاہوربھی لائی گئی جس کے بعد یہ ٹرافی اپنا سفر جاری رکھتے ہوئے دوسرے ممالک سے ہوتے ہوئے ماسکوپہنچ گئی ہے جس کی رونمائی کی شاندار تقریب منعقد کی گئی اور لا تعداد مداح اس میں شریک ہوئے۔

فیفا ورلڈکپ ٹرافی پہلی مرتبہ 1974 میں متعارف کرائی گئی تھی، 18 قیراط سونے سے تیار کردہ ٹرافی کی لمبائی 36.8 سینٹی میٹر اور اس کا وزن 6.1 کلو گرام ہے۔ورلڈ کپ 2018میں شرکت کیلئے تمام 32 ٹیموں کا انتخاب مکمل ہوگیا ،ْفٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ترجیحی بنیادوں پر مشتمل چار درجات کی فہرست جاری کی ہے جس میں پہلے درجے میں میزبان ملک روس ٹاپ سیڈ ہے۔

(جاری ہے)

عالمی کپ کا ابتدائی میچ 14 جون 2018 کو ممکنہ طور پر روس اور جرمنی کے درمیان کے درمیان ماسکو کے لزہنیکی فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل بھی 15 جولائی 2018 کو اسی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔خیال رہے کہ چار مرتبہ کی عالمی چمپئن اٹلی کی ٹیم 60 برس بعدرواں سال روس میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ فائنلز میں جگہ بنانے میں ناکام رہی اور 1۔0 کی مجموعی برتری کی بدولت سوئیڈن نے ورلڈ کپ فائنل مقابلوں کیلئے کوالیفائی کر لیا تھا۔