ربادا نے کرکٹ جنوبی افریقہ کا سالانہ ایوارڈز میلہ لوٹ لیا

کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈز سمیت مجموعی طور پر چھ ایوارڈز اپنے نام کیے

پیر 4 جون 2018 13:10

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) مایہ ناز جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر کگیسو ربادا نے کرکٹ جنوبی افریقہ کا سالانہ ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا اور کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈز سمیت مجموعی طور پر چھ ایوارڈز اپنے نام کیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سی ایس اے سالانہ ایوارڈز کی تقریب سینڈٹن میں منعقد ہوئی جس میں ایک سال کے دوران تینوں فارمیٹس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

فاسٹ باؤلر ربادا تقریب میں چھائے رہے اور کرکٹر آف دی ایئر، ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر، ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر، پلیئرز پلیئر آف دی ایئر، فینز پلیئر آف دی ایئر اور ڈیلیوری آف دی ایئر ایوارڈز اپنے نام کر کے میلہ لوٹ لیا۔ربادا نے تقریب میں 6 ایوارڈز جیتے اور یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے جنوبی افریقی کھلاڑی بن گئے ،ْحال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے والے اسٹار بلے باز ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کے حقدار ٹھہرے۔آلویز اوریجنل ایوارڈ ڈیوڈ ملر کے نام رہا جبکہ ایڈن مرکرم نے انٹرنیشنل نیوکمر آف دی ایئر ایوارڈ حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :