Live Updates

پیپلزپارٹی اورنون لیگ کی پالیسیوں نے امیروں کو مزید امیرکیا، 30سالوں میں امیروں اورغریبوں میں خلیج میں اضافہ ہوا-عمران خان

پاکستان میں امیروں کے جزیرے اورغربیوں کا سمندر ہے۔برطانوی ادارے سے انٹرویو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 4 جون 2018 13:12

پیپلزپارٹی اورنون لیگ کی پالیسیوں نے امیروں کو مزید امیرکیا، 30سالوں ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 جون۔2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی اورنون لیگ کی پالیسیوں نے امیروں کو مزید امیرکیا، 30سالوں میں امیروں اورغریبوں میں خلیج میں اضافہ ہوا، پاکستان میں امیروں کے جزیرے اورغربیوں کا سمندر ہے۔ وقت آگیا ہے تحریک انصاف الیکشن میں لینڈ سلائیڈ فتح حاصل کرے گی، جنرل باجوہ پہلے آرمی چیف ہیں جنہوں نے مکمل طورپرواضح کردیا ہے کہ وہ جمہوریت کے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا پاکستان کے مسائل بھی وہی ہیں جو دیگرممالک کے ہیں، وقت آگیا ہے پی ٹی آئی الیکشن میں لینڈ سلائیڈ فتح حاصل کرے گی۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں گورننس ناکام ہے، اپنی صلاحیتوں کا استعمال نہیں کرسکے،ادارے کمزورہیں، 2 پارٹیوں کی گزشتہ حکومتوں نے ادارے تباہ کیے، چیف جسٹس نے کورٹ میں کہا پاکستان میں ادارے تباہ ہیں۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ پارٹیوں کی مقبولیت سے متعلق سروے گمراہ کن ہوتے ہیں، ضمنی انتخابات میں ہمیشہ حکمران پارٹی فتح حاصل کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورنون لیگ کی پالیسیوں نے امیروں کو مزید امیرکیا، 30سالوں میں امیروں اورغریبوں میں خلیج میں اضافہ ہوا، پاکستان میں امیروں کے جزیرے اورغربیوں کا سمندر ہے۔عمران خان نے انٹرویو میں کہا کہ پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے جواداروں کی تعمیرکرسکتی ہے، جس ادارے کی تعمیرسب سے زیادہ مشکل ہے وہ پولیس ہے، پی ٹی آئی نے کے پی میں پولیس کو سیاسی دباﺅ سے آزاد کیا۔

عمران خان نے کہا کہ میں نے بنی گالا کاگھرلندن کے فلیٹس فروخت کرکے خریدا، لندن فلیٹس کرکٹ کے دورکی کمائی سے خریدے تھے اور میں نے یہ بات سپریم کورٹ میں ثابت بھی کی ہے۔آرمی چیف کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ جنرل باجوہ پہلے آرمی چیف ہیں جنہوں نے مکمل طور پر واضح کردیا ہے کہ وہ جمہوریت کے ساتھ ہیں، جنرل باجوہ پاکستان کے آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول کو پتا نہیں پاکستانی سیاست میں کیا ہورہا ہے، بلاول پیراشوٹ سے پاکستانی سیاست میں اترے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات