پشاور میں عید الفطر کی تیاریاں شروع ،بازاروں میں رش بڑھ گیا

پیر جون 13:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) ملک کے دیگر حصوں کی طرح پشاور کے بازاروں میں عیدالفطر کی تیار یاں زورو شور سے جاری ہیں ‘ افطاری کے بعد بازاروں میں رش رہنے لگا،مرد وخواتین بچوں سمیت نئے کپڑوں کی خریداری میں مصروف ہیں ‘زیادہ تر والدین ریڈی میڈکپڑوں کی دکانوں میں پینٹ شرٹس ، ڈیزائن والے شلوار قمیص کی خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں‘ جبکہ بچیاں چوڑیاں ‘مہندی اور آرٹی فیشل جیولری کی دکانوں میں خریداری میں مصروف دکھائی دیتی ہیں ‘خریداروں کے مطابق اس سال بھی مختلف ملبوسات،جوتوں،میک اپ کے سامان سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے تاہم عیدالفطر کی خوشیاں منانے کیلئے قیمتوں اضافے کے باوجود خریدنا پڑرہاہے‘ پشاور کے علاقے جھنڈا بازار،کریم پورہ، شاہین بازار،مینا بازار،کوچی بازار،صدر کے لیاقت بازار،شفیع مارکیٹ اور گورا بازار میں رش بڑھ گیاہے‘ جس کی سیکیورٹی کیلئے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ بازاروں میں رش سے بچنے کیلئے ٹریفک کی روانی کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :