لاکھوں فرزندان اسلام آج اعتکاف بیٹھیں گے

پیر 4 جون 2018 13:30

لاہور۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) رحمتوں ، برکتوں ، فضیلتوں بھرے ماہ صیام کا دوسرا عشرہ مکمل ہونے پرآج 20رمضان المبارک بروزمنگل بعد از نماز عصر لاکھوں فرزندان اسلام ملک بھر کی اہم جامع مساجد میں اعتکاف بیٹھیں گے ۔

(جاری ہے)

20رمضان المبارک کی شام اعتکاف بیٹھنے والے فرزندان توحید چاند رات تک مساجد میں قیام کریں گے اور خشوع و خضو ع کے ساتھ اپنی مذہبی عبادات سرا نجام دیں گے۔ ملک بھر کی مساجد میں اعتکاف بیٹھنے والوں کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ وہ یکسوئی سے اپنی عبادات کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔ اس مو قع پر حکومت پنجاب کی ہدائت پر صوبہ بھر میں اعتکاف بیٹھنے والوں کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی بھی ہدائت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :