ماحولیات کا عالمی دن آج منایا جائے گا

پیر 4 جون 2018 13:30

لاہور۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) ماحولیات کا عالمی دن آج(منگل) منایا جائے گا۔ اس موقع پر محکمہ تحفظ ماحولیات حکومت پنجاب اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لئے کام کرنے والی این جی اوز اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے اداروں کے زیر اہتمام خصوصی واکس ، سیمینارز ، کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

عالمی یوم ماحولیات کے سلسلہ میں تحفظ ماحول کی اہمیت کو عوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے شعوری آگاہی کی غرض سے بھی بھر پور اقدامات کئے جائیں گے۔

ماہرین ماحولیات نے بتا یا کہ قدرتی جنگلات کے وسیع پیمانے پرخا تمے، گاڑیوں کے دھوئیں ،شور ، گندگی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں ، ضرر رساں گرم گیسوں کے وسیع پیمانے پر اخراج ، آبی مخلوق کی تیزی سے کم ہوتی ہوئی تعداد نے ماحولیاتی وفضائی آلودگی میں اضافہ کر دیا ہے جس سے جہاں فطرت کا حسن آلودہ ہورہا ہے وہیں بے شمار بیماریاں بھی جنم لے رہی ہیں۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ فضائی و ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :