پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والی دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں سب سے زیادہ رنز انگلینڈ کے بٹلر جبکہ وکٹیں پاکستان کے محمد عباس نے حاصل کیں

پیر 4 جون 2018 13:30

لاہور۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والی دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں سب سے زیادہ رنز انگلینڈ کے بٹلر نے بنائے جبکہ سب سے زیادہ وکٹیں پاکستان کے محمد عباس نے حاصل کیں ۔

(جاری ہے)

بٹلر نے دو میچز میں 80.50کی اوسط سے 161رنز بنائے جبکہ انگلینڈ کے این کک 117رنز بناکر دوسرے اور جی روٹ 117رنز بناکر تیسرے نمبر پر رہے ۔بولنگ میں سب سے زیاد وکٹیں پاکستان کے محمد عباس نے حاصل کیں ۔انہوں نے 14.20کی اوسط سے 10کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ انگلینڈ کے اینڈرسن نے 9اور بروڈ نے 7وکٹیں حاصل کیں ۔دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-1سے برابر رہی تھی ۔

متعلقہ عنوان :