گڑھی دوپٹہ نائب تحصیلدار کا آفس بھوت بنگلہ کا منظر پیش کرنے لگا

پیر 4 جون 2018 13:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) گڑھی دوپٹہ نائب تحصیلدار کا آفس بھوت بنگلہ کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔ دن کے وقت بھی دفتر ویران پڑا ہوتا ہے ۔لدارلحکومت مظفرآبادکے نواحی علاقہ گڑھی دوپٹہ میں تعینات نائب تحصیلدار ضمیر شاہ نے اپنی حکومت قائم کر لی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ کئی عرصہ سے تیعیناتے نائب تحصیلدار گڑھی دوپٹہ ضمیر شاہ اپنی ڈیوٹی کے بجائے مظفرآباد میں ترجیہی دینے لگے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گڑھی دوپٹہ اور اس کے گرد نواح رمضان المبارک کے اس مہینے میں جہاں مہنگائی عروج پر ہے اور نائب تحصیلدار اپنے عملہ کے ہمراہ گھروں میں آرام کر رہے ہیں جبکہ سائلین اپنی درخواست اور درستگی فائلیں ودیگر دفتری کام کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں جبکہ نائب تحصیلدارخود عیاشیوں می۹ں مصروف ہیں جس دن دفتر بھی جاتے ہیں تو11بجے کے لگ بھگ دفتر جاتے ہیں اور 12بجے واپس آجاتے ہیں سائلیں پورا پورا دن اپنی درخواستیں لیکر دفتر میں روزے کی حالت میں بیٹھے رہتے ہیں عوامی حلقوں نے وزیر اعظم آزادکشمیر‘وزیر مال ‘کمشنر مظفرآباد اور دی سی مظفرآباد سے مطالبہ کیا ہے نائب تحصیلدار کے خلاف فوری کاروائی کی جائے بصورت دیگر گڑھی دوپٹہ تا مظفرآباد روڈ بند کر کے احتجاج کیا جائے گا-