مری میں غنڈہ گرد عناصر کا راج ‘مری میں عوام غیر محفوظ ہوگئے

سیاحوں کے بعد اب آزادکشمیر سے براستہ مری پاکستان کو جانے والے مسافر بھی محفوظ نہیں رہے

پیر 4 جون 2018 13:30

مری میں غنڈہ گرد عناصر کا راج ‘مری میں عوام غیر محفوظ ہوگئے
ْمظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) مری میں غنڈہ گرد عناصر کا راج ‘مری میں عوام غیر محفوظ‘سیاحوں کے بعد اب آزادکشمیر سے براستہ مری پاکستان کو جانے والے مسافر بھی محفوظ نہیں رہے۔ دیول کے مقام پر مظفرآباد سے اسلام آباد جانے والی ایک فیملی کو روک کر تلخ کلامی کی اور نواجووان کو تشدد کا نشانہ بنا تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے دارلحکومت میں جب انتظامیہ نے مری سے آنے والے غیر معیاری دودھ پر پابندی عائد کر دی تو کچھ شر پسمد عناصر نے اپنے ملاوٹ والے کاروبار کو بچانے کیلئے مری میں علاقائی تعصب کو ہوا دے رہے ہیں گزشتہ رات مظفرآباد سے اسلام آباد جانے والے راجہ توصیف اپنی فیملی کے ہمراہ جب دیول کے مقام سے گزرے تو سڑک پر موجود درجنوں ڈنڈا بردار دودھ ٹیبکر مافیا نے راجہ توصیف کی گاڑی کو روکا اور تلخ انداز میں انکا کا دودھ مظفرآباد میں کیوں فروخت نہیں ہونے دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دودھ نما وائٹنر جو مختلف مضر صحت کیمیکل سے سے ملا ہوا دودھ نما وائٹنر کو مظفرآباد کے مختلف بازاروں میں فروخت کر رہے ہیں مظفرآباد میں وائٹنردودھ کی خرید فروخت پر لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد پابندی عائد کی گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے نامعلوم وجوہات کی بنا کر وائٹنر نما دودھ دوبارہ فروخت ہو رہا ہے ضلعی انتظامیہ کے نوٹس کے بعد وائٹنر نمادودھ پر پابندی عائد کر دی ہے وائٹنر نما دودھ فروخت کرنے والے مافیا نے دیول کے مقام پر گات لگا کر مظفرآباد کے لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنا شروع کیا جس کے باعث مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں غم اور غصہ کشیدہ صورتحال پیدا ہو گئی ہے مظفرآباد کے معززین کی طرف سے ابھی تک رواداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئی بھی بڑا ناخوشگوار واقع نہیں ہونا دیا مظفرآباد اور گرد نواح میں دیول اور مری کے دیگر علاقوں کے بڑی تعداد کے لوگ کاروبار کرتے ہیں اگر اس کا تدارک نہ کیا گیا تو مظفرآباد سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ بدخل ہونے کے امکانات موجود ہیں معززین علاقہ مری سابق ایم ایل اور ایم پی اے فوری طور پرت اس بات کا نوٹس لیں اور کسی بڑے ناخوشگورار واقع سے بچنے کیلئے ڈنڈار بردار لوگوں کے خلاف قانون کارووائی کرتے ہوئے انہیں سزادلائیں اور دونوں علاقوں کے عوام کے درمیان بھائی چارے کی فضاء قائم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔