آزاد کشمیر کے وزیر سپورٹس نے بن خرماں سے نیوسٹی کوملانے والی رابطہ سڑک کاسنگ بنیاد رکھ دیا

پیر 4 جون 2018 13:30

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) آزادکشمیرکے وزیرسپورٹس یوتھ اینڈ کلچرچوہدری محمدسعید نے منگلا ڈیم ہائوسنگ اتھارٹی کے زیراہتمام بن خرماں سے نیوسٹی کوملانے والی رابطہ سڑک کاسنگ بنیاد رکھا۔ اس منصوبہ پر 2 کروڑ 40 لاکھ روپے خرچ ہونگے۔

(جاری ہے)

منصوبہ کی تکمیل سے بن خرماں سے نیوسٹی تک سڑک کی سہولت میسر آنے سے اہلیان بن خرماں اور نیوسٹی کے درمیان سفری مسافت کم ہو جائے گی۔ اس موقع پرایکسین شاہرات چوہدری انعام الحق نے بریفنگ دی جبکہ اس موقع پرانجمن تاجراں کے صدر چوہدری محمدنعیم، ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول ارشد قذافی کے علاوہ معززین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :