آئندہ بیکریوں میں زائد المعیاد اشیاء پائی گئیں تو بیکریوں کو سیل کر دیا جائے گا‘ڈپٹی کمشنر میرپور

پیر 4 جون 2018 13:30

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء)ڈپٹی کمشنرسردارعدنان خورشید خان کی ہدایت پرافسرمال راجہ ایاز احمدخان نے میرپور شہرمیں مختلف بیکریوں کی چیکنگ کی۔

(جاری ہے)

دوران چیکنگ انھوںنے بیکریوں میں زائد المعیاد اشیاء پائی جانے پر کیک اینڈ بیکس کی دوبیکریوں کو70 ہزار اور گورمے بیکری کو10 ہزارروپے کے جرمانے کیے۔ دوران چیکنگ انھوں نے بیکری مالکان کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ بیکریوں میں زائد المعیاد اشیاء پائی گئیں تو بیکریوں کو سیل کر دیا جائے گا ۔بیکری مالکان روزمرہ کی استعمال کی اشیاء حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق فروخت کریں ۔