سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری یسٰین نے ممتاز مزدور رہنماء راجہ وقار حسین کی عیادت کی

پیر 4 جون 2018 13:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یسٰین نے پمز ہسپتال میں پا کستان فیڈریشن آف بلڈنگ اینڈ ووڈورکرز کے چیئرمین،پاکستان ورکرز فیڈریشن کے ضلعی وائس چیئرمین اور پاک پی ڈبلیوڈی کے معروف وممتاز مزدور رہنماء راجہ وقار حسین کی عیادت کی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ راجہ وقار حسین دل کی بیماری کے باعث اسلام آباد پمز ہسپتال کے کارڈیالوجی وارڈ کے میں زیرعلاج ہیں۔

چوہدری محمد یسٰین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ان کی عیادت کی اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ راجہ وقار حسین مزدوروں کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی مزدوروں کے لیے خدمات قابل قدر ہیں ۔انہوں ملک بھر کے تمام مزدوروں سے اپیل کی کہ وہ راجہ وقار حسین کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کریں۔

متعلقہ عنوان :