آکسفیم کے زیراہتمام پلاسٹک سے پیدا ہونے والی آلودگی کے خاتمے کی پانچ روزہ مہم شروع ہوگئی

پیر جون 13:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) برطانیہ کے بین الاقوامی ادارہ آکسفیم کے زیراہتمام ماحولیات کے عالمی دن کی مناسبت سے پلاسٹک سے پیدا ہونے والی آلودگی کے خاتمے کی مہم پیر کو شروع ہوگئی ۔ یہ مہم پاکستان سمیت دنیاء بھر میں منائی جارہی ہے جو 5روز تک جاری رہیگی۔مہم کا عنوان ’’پلاسٹک کی آلودگی کوشکست‘‘ رکھا گیاہے۔

(جاری ہے)

دنیاء کے مختلف ممالک کی طرح پاکستان میں پلاسٹک کی آلودگی میں اضافہ ہواہے اوراس سے سمندری حیات اورماحولیات کیلئے سنگین خطرات پیدا ہوئے ہیں۔ماہرین کے مطابق پلاسٹک سے بنی مصنوعات کو ختم ہونے میں سینکڑوں برس لگتے ہیں۔ماہرین کے مطابق سٹوروں میں استعمال ہونے والا پلاسٹک (شاپنگ بیگز) 100برس اورپلاسٹک سے بنی مصنوعات کو مکمل طورپرختم ہونے میں 500 سے لیکر 600 سال کا عرصہ لگتا ہے۔

متعلقہ عنوان :