معروف صحافی نے جمائما ملک کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

جمائما ملک جیسی خاتون زندگی میں نہیں دیکھی،ریحام خان تو ان کے نوکروں کی جوتیوں کے برابر بھی نہیں ہیں،معروف صحافی مبشر لقمان کی گفتگو

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان پیر جون 13:52

معروف صحافی نے جمائما ملک کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04جون 2018ء) معروف صحافی مبشر لقمان نے عمران خان کی پہلی بیوی جمائما خان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی مبشر لقمان کا دوران پروگرام ریحام خان کی لکھی ہوئی کتاب کے اوپر بحث کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے عمران خان کے خلاف اس کتاب میں بہت کچھ لکھا ہے۔مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جمائماخان بہت اچھے کردار کی مالک ہیں میں نے ان جیسی خاتون اپنی زندگی میں نہیں دیکھی۔

جمائما خان کا حوصلہ دیکھیں کہ ان کی طلاق کی وجہ پاکستان میں چلنے والی ان کے خلاف لابی تھی۔لوگوں نے ان کی زندگی حرام کر دی تھی لیکن اس کے با وجود وہ شوکت خانم کے لیے فنڈ اکھٹا کرتی رہیں اور نمل کے لیے بھی کام کرتی رہیں۔اور جس طرح سے انہوں نے اپنے بچوں کو اپنے والد کے قریب رکھا۔

(جاری ہے)

اس کی مثال نہیں ملتی۔میں جمائما خان کو سلام ییش کرتا ہوں جب کہ ریحام خان تو جمائما کے نوکروں کی جوتیوں کے برابر بھی نہیں ہیں۔

مبشر لقمان نے ریحام خان کو چڑیل اور ڈائن بھی کہہ دیا۔یاد رہے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آنے والی ہے۔۔ریحام خان کی یہ کتاب الیکشن سے قبل پاکستان،،،بھارت ترکی اور برطانیہ میں منظر عام پر آ جائے گی۔ یہ کتاب ریحام خان کہ سوانح عمری کے تہلکہ خیز انکشافات پر مشتمل ہے۔۔ریحام خان نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق کے بعد صحافت میں قدم رکھا تھا اور صحافی کیرئیر میں اپنا نام بنایا تھا۔اپنے صحافتی دور میں ہی ریحام خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے شادی کی تھی۔تاہم یہ شادی کچھ ماہ ہی چل سکی تھی۔زرائع نے بتایا ہے کہ ریحام خان نے اس کتاب میں اپنی دونوں شادیوں کے ناکام ہونے کی وجوہات بتائی ہیں