جرمنی میں کم از کم دو شدت پسندوں کو سیاسی پناہ دی گئی،وزارت داخلہ

یہ اعداد وشمار صحافیوں کی ایک تنظیم کی طرف سے چھان بین کے بعد سامنے آئے ہیں،بیان

پیر 4 جون 2018 14:00

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) جرمنی کے وفاقی دفتر برائے مہاجرت اور ترک وطن ( بے اے ایم ایف) نے شدت پسندانہ پس منظر کے حامل کم از کم دو افراد کو سیاسی پناہ دے دی۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق جرمن وزارت داخلہ نے بتایاکہ اسی طرح بی اے ایم ایف کے بریمن دفتر نے چوالیس ایسے افراد کی بھی پناہ کی درخواستیں منظور کر لیں، جن کے ممکنہ طور پر شدت پسندوں سے رابطے تھے۔ یہ اعداد وشمار صحافیوں کی ایک تنظیم کی طرف سے چھان بین کے بعد سامنے آئے ہیں۔گزشتہ ہفتے ہی برلن حکومت نے بریمن میں اس وفاقی دفتر کی شاخ کو بے قاعدگیوں کے الزامات کے بعد سیاسی پناہ کی مزید کسی درخواست پر فیصلہ کرنے سے روک دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :