جرمنی کی یورپی یونین کے احیاء اور رکن ریاستوں کے مابین تعاون بڑھانے کی تجو

جرمن چانسلر نے بڑے محتاط انداز میں فرانسیسی صدر امانوئل ماکروں کی تجاویز کی تائید کر دی

پیر 4 جون 2018 14:00

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے یورپی یونین میں اصلاحات کے موضوع پر اپنا موقف کافی حد تک واضح کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں جرمن چانسلر نے بڑے محتاط انداز میں فرانسیسی صدر امانوئل ماکروں کی تجاویز کی تائید کر دی۔ ماکروں نے کئی ماہ پہلے ہی یورپی یونین کے احیاء اور رکن ریاستوں کے مابین تعاون بڑھانے کی تجویز دی تھی۔ میرکل کے بقول وہ اس تناظر میں کئی تجاویز سے اتفاق کرتی ہیں جبکہ کچھ میں وہ تبدیلی چاہتی ہیں۔ جرمن چانسلر کے اس بیان کو فرانسیسی حکومت نے سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :