Live Updates

شہباز شریف نے تحریک انصاف میں اپنے بندے چھوڑے ہوئے ہیں

شیخ رشید نے شہباز شریف پر سنگین الزام عائد کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 4 جون 2018 14:03

شہباز شریف نے تحریک انصاف میں اپنے بندے چھوڑے ہوئے ہیں
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 جون 2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے شہباز شریف پر سنگین الزام عائد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید کا نگران وزیر اعلی کے نام پر پی ٹی آئی کے یو ٹرن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے کچھ بندے پاکستان تحریک انصاف میں چھوڑے ہوئے ہیں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ میں یہ صاف صاف کہنا چاہتا ہوں کہ ن لیگ بعض دو نمبر لوگ تحریک انصاف میں رکھتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نواز شریف کو سیاسی طور پر زندہ رکھنے کے لیے شہباز شریف جیسا مکار آدمی موجود ہے جو فوج کو بھی دھوکہ دیتا ہے۔شہباز شریف وکٹ کے دنوں طرف کھیلتا ہے۔جب کہ دوسری طرف تحریک انصاف نے اس بات کی تحقیات شروع کر دی ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ ن سے کون ملا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ذرائع نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ناصر کھوسہ کی نامزدگی کے وقت تحریک انصاف کے مخلتف حلقوں میں یہ رائے چل رہی تھی کہ وزارت اعلی کا منصب شہباز شریف کے سنبھالنے کے بعد یہ پنجاب کے پہلے چیف سیکرٹری تھے۔اور جو 57 کمپنیاں پنجاب کے اندر بنائی گئی ہیں وہ پرائیویٹ تھیں۔جن کے ساتھ پنجاب حکومت کا اشتراک تھا۔

اس میں سے 4سے 5 ایسی کمپناں ہیں جو ناصر کھوسہ کے دور میں بنیں۔ان 57کمپنیوں میں اربوں روپے کے گھپلے کیے تھے۔بدھ کو پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے زیر صدارت ایک اجلاس ہوا ۔جس میں یہ بات بھی زیر غور آئی کے پی ٹی آئی کے اندر کچھ انڈر گراؤنڈ یا خفیہ معاملات ہیں۔پی ٹی آئی میں باقاعدہ 4 ۔5لوگوں کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ اس بات کی تحقیات کریں کہ پاکستان تحریک انصاف میں کون یہ کام کر رہا ہے۔اور یہ بھی کہا گیا کہ اس بات کی بھی تحقیقات کی جائیں کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ میں ایسے کون سے لوگ ہیں کو ن لیگ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔یہ بھی سوال پیدا ہوتا ہے کہ کہیں ناصر کھوسہ کا نام انہی کی وجہ سے تو نہیں دیا گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات