ٹوکیو میں سعودی طلباء کی افطار پارٹی

پیر 4 جون 2018 14:10

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) جاپان میں سعودی طلبا ء کلب نے سعودی کلچرل اتاشی کے اشتراک سے ٹوکیو کے اسلامک عربک انسٹی ٹیوٹ میں افطار پارٹی کااہتمام کیا۔

(جاری ہے)

جاپان کے نشریاتی ادارے کے مطابق ٹوکیو میں انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر کی نیابت کرتے ہوئے عادل الگیلانی نے میڈیا کو بتایاکہ جاپان میں سعودی کلچرل اتاشی کے تعاون سے سٹوڈنٹس کلب کی مدد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ جاپان میں سعودی سفارتخانے کے کلچرل اتاشی ڈاکٹر خالد الفرحان نے پروگرام پر مسرت کا اظہار کیا۔ کلب کی ورکنگ ٹیم نے 2017-18ء کے دوران طلباء کی سرگرمیوں کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :