بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میںجانوروں کے لئے آدھار کارڈز

پیر 4 جون 2018 14:10

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع سیہور میں 40ہزار دودھ دینے والے جانوروں کے افراد کے لئے آدھار کارڈ جاری کر دیئے گئے ۔ بھارتی ویٹرنری ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی پرنسپل ڈاکٹر ای پی گنگوار نے میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ جانوروں کے آدھار کارڈ بننے سے ان کی اسمگلنگ پر کافی حد تک لگام لگ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ضلع بھر میں گزشتہ ماہ سے جانوروں کے آدھار کارڈ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک تقریباً40ہزار دودھ دینے والے جانوروں کے آدھار کارڈ بنائے جاچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دودھ دینے والے جانوروں میں صرف گائے اور بھینس شامل ہیں جبکہ دیگر جانور مستثنیٰ ہیں۔ عموماً دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کا دوسرا بڑا ذریعہ معاش دودھ دینے والے جانور ہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :