وانا میں غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ

ایف سی، پاک فوج اور لیویز اہلکاروں نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا

پیر 4 جون 2018 14:10

وانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) جنوبی وزیرستان کی سب ڈویڑن وانا میں پیر سے غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق وانا میں کرفیو نافذ کرکے آمد ورفت پر پابندی لگا دی گئی ہے ،ْ ایف سی، پاک فوج اور لیویز اہلکاروں نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق کرفیو گزشتہ روز وانا کے رستم بازار میں ہونے والی فائرنگ کے واقعے کے بعد نافذ کیا گیا ہے۔